جس ذات کا محمدؐ ہے پاک نام نامی

نعت| مولانا محمد ثانی حسنی انتخاب| بزم سخن

جس ذات کا محمدؐ ہے پاک نام نامی
بخشی ہمیں خدا نے اس ذات کی غلامی
اپنے پرائے سب کے وہ غم گسار و ہم دم
وہ بے کسوں کے والی وہ بے بسوں کے حامی
آقا ہیں وہ ہمارے ہم ہیں غلام ان کے
ان کے ہی پاک دیں کے ہم داعی و پیامی
ہر ایک کی زباں پر ہے پاک نام ان کا
رازی ہوں یا غزالی قدسی ہوں یا کہ جامی
الله کے پیمبر سرتاج انبیاء کے
ادنی غلام ان کے ہیں نامی و گرامی
وہ شفقت مجسم وہ رحمت دو عالم
کیا ان کی مہربانی کیا ان کی خوش کلامی

وہ بالیقیں نبی ہیں تا روز حشر سب کے
ہے عام جو نبوت تو فیض ہے دوامی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام