کیا کیا ہے عرض کرنا یہ عرض پھر کروں گا

بزم مزاح| امیر الاسلام ہاشمیؔ انتخاب| بزم سخن

کیا کیا ہے عرض کرنا یہ عرض پھر کروں گا
پھر عرض کیا کروں گا یہ عرض پھر کروں گا
جب تک رہے گا رسہ رسہ کشی رہے گی
کب تک رہے گا رسہ یہ عرض پھر کروں گا
رشوت جو روکنا ہے جائز اسے کرا لو
یہ جائزہ ہے کس کا یہ عرض پھر کروں گا
تعویذ تو دیا تھا لڑکے کا پیر جی نے
تعویذ نے دیا کیا یہ عرض پھر کروں گا
چھوڑا ہے جب سے پردہ مردا گئی ہے عورت
ردّ و بدل ہے کیا کیا یہ عرض پھر کروں گا
لڑکی کلاس کی تھی لڑکا کلاس کا تھا
اب کس کلاس کا تھا یہ عرض پھر کروں گا

اہلِ نظر کو شک ہے سرمہ نہیں لگاتا
یہ ہاشمیؔ ہے کیسا یہ عرض پھر کروں گا


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام