تعارف شاعر

poet

عبد اللہ غازیؔ

جناب عبد اللہ غازیؔ بھٹکلی کرناٹک ہندوستان کے شہرَ بھٹکل کے نوجوان ابھرتے شاعر ہیں جن کی مشقِ سخن روز بروز شہر کے ادبی ماحول کو گرما رہی ہے اور جن کی ادبی سرگرمیوں کے کل ہندوستان میں چرچے ہیں۔

آپ کا پورا نام عبد اللہ اور والد کا نام محمد فاروق دامدا ابو ہے ، آپ غازیؔ بھٹکلی تخلص کے ساتھ معروف ہیں۔

آپ کی ابتداء تا عالمیت تک کی تعلیم مشہور و معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ہوئی جہاں حصول علم کے ساتھ کثرت مطالعہ نے آپ کے ادبی ذوق کو کافی جلا بخشی ، مزید دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں تحصیل علم اور وہاں کے دیگر ادبی اداروں سے وابستہ رہ کر آپ نے اپنی ان صلاحیتوں میں مزید نکھارا اور آج ماشاء اللہ  شہر بھٹکل کے ادبی کارواں میں ممتاز ہیں۔

آپ اس وقت مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی بھٹکل میں تدریسی خدمت انجام دے رہے ہیں جب کہ آپ ’’ادارہ ادب اطفال‘‘ بھٹکل کے روح رواں اور اس کے ماہنامہ ’’پھول‘‘ کے مدیر ہیں اور اپنی ذاتی تجارت سے بھی منسلک ہیں۔


عبد اللہ غازیؔ کا منتخب کلام