تعارف شاعر

poet

مصطفی زیدیؔ

جدید اردو شاعری کے ایک اہم شاعر جناب مصطفیٰ زیدی کا اصل نام سید مصطفٰی حسین زیدی اور تخلص زیدیؔ تھا ، پہلے پہل تیغؔ الہ آبادی کے نام سے لکھتے تھے۔

آپ 10/ اکتوبر 1930ء  کو الہ آباد میں پیدا ہوئے تھے،  بہت ذہین تھے ، اوائل طالب علمی ہی سے شاعری کا آغاز کیا ، الہ آباد یونیورسٹی سے بی اے مکمل کیا ، 19/ سال کی عمر میں ان کا پہلا شعری مجموعہ شائع ہوا ، قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے شہر کراچی ہجرت کر گئے ، آپ نے لاہور سے ایم اے اور سول سروس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ، پیشۂ تدریس سے وابستہ رہے اور اس کے بعد سول سروس سے منسلک ہوئے اور 12/ اکتوبر 1970ء کو  کراچی کے ایک پوش علاقے میں اپنے دوست کے بنگلے پر مردہ پائے گئے۔

چالیس سال کی زندگی میں ان کے چھ مجموعہ کلام "زنجیریں" (روشنی) ، "گریبان" ، "شہرِ آذر" ، "قبائے ساز" ، "موج میری صدف صدف" اور "کوہ ندا" کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے اور بعد از مرگ ان کی کلیات "کلیاتِ مصطفی زیدی" کے نام سے شائع ہوئی۔


مصطفی زیدیؔ کا منتخب کلام