تعارف شاعر

poet

شاہدؔ ماہلی

 اردو زبان کے ممتاز ادیب و شاعر اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائرکٹر جناب شاہد ماہلی  کی پیدائش 01/ مارچ 1943ء کو اعظم گڑھ اترپردیش میں ہوئی۔

آپ زبان اردو کے ایک اچھے شاعر اور ادیب تھے ، آپ کی شاعری کو ادبی حلقوں میں اچھی خاصی پذیرائی ہوئی ہے۔ آپ کو دہلی اردو اکیڈمی اور اترپردیش اردو اکیڈمی کے مختلف انعامات سے نوازا گیا ، ان کے علاوہ آپ کو آل انڈیا کیفی اعظمی ایوارڈ اور ہندی ساہتیہ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ دہلی اردو اکیڈمی کے بہترین شاعری ایوارڈ بھی نوازے جا چکے ہیں۔

آپ نے نیشنل امیر خسرو سوسائٹی کے سکریٹری اور انجمن ترقی اردو دہلی شاخ کے طویل عرصے تک جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں اور اپنی زندگی کا سب سے لمبا عرصہ تقریباً چالیس برس غالب اکیڈمی کی وابستگی میں اردو کی خدمات انجام دی ہیں ، اس کے علاوہ اردو ادب سے وابستہ مختلف تنظیموں کی سربراہی کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

آپ کافی دنوں علیل رہ کر 29/ ستمبر 2019ء کو 76/ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔


شاہدؔ ماہلی کا منتخب کلام