تعارف شاعر

poet

بسملؔ صابری

اردو کی مشہور و معروف شاعرہ محترمہ بسمل صابری کا اصل نام بسم اللہ بیگم صابری ہے اور وہ بسملؔ صابری کے نام سے مشہور ہیں اور بسملؔ تخلص رکھتی ہیں ، ان کی پیدائش 17 جولائی 1937ء کو پاکستان پنجاب کے منٹگمری ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ساہیوال سے جبکہ اعلی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور فراغت کے بعد گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال میں بطور لیکچرر مقرر ہوئیں اور وہیں سے پروفیسر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئیں ۔

انہوں نے متعدد بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت کرتے ہوئے داد و تحسین حاصل کی ، آپ کے اب تک 5/ شعری مجموعے اور ایک نثری کتاب شائع ہو چکی ہے جن میں " پانی کا گھر " ، " یادوں کی بارشیں " ، " روشنیوں کے رنگ " ، " رس کی پھوہار " ، " بیاضِ نظر " مجموعۂ کلام شامل ہیں۔


بسملؔ صابری کا منتخب کلام