تعارف شاعر

poet

حبیبؔ ہاشمی

حبیب ہاشمی دور حاضر کے اردو مشاعروں کے ممتاز و مقبول شاعر تھے ، ان کا اصل نام محمد حبیب اللہ تھا۔

ان کی پیدائش 03/ مارچ 1942ء کو ہوئی تھی ، آپ اردو غزل کے بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ نعت گوئی میں بھی اپنا ایک تشخص رکھتے تھے ، آپ کو اردو مشاعروں میں بڑے وقار و احترام کے ساتھ سنا جاتا تھا ، آپ کلکتہ کے ایک سرکاری اسکول میں تدریسی فرائض بھی انجام دیتے رہے ، آپ 27/ اگست 2022ء کو ایک مدت علیل رہ کر 80/ سال کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

آپ کی نعتوں کا مجموعہ " اک نور کی لکیر "  کے نام سے اور شعری مجموعہ " آرزوؤں کی ہری شاخ " کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔

تصویر / آج کا انقلاب


حبیبؔ ہاشمی کا منتخب کلام