تعارف شاعر

poet

شہابؔ جعفری

تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تری رہبری کا سوال ہے
اردو شاعری کے اس مشہور شعر (جو کہ بارہا پارلیمینٹ میں پڑھا گیا) کے شاعر جناب شہاب جعفری ہیں جو اردو غزل اور نظم میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

آپ کا اصل نام سید وقار احمد جعفری تھا اور آپ شہابؔ تخلص رکھتے تھے ، آپ کی پیدائش 02/ جون 1930ء کو بنارس میں ہوئی اور آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور دہلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، آپ نے جعفری خالصہ کالج دہلی یونیورسٹی دہلی میں اردو کی تدریسی خدمات بھی انجام دیں ، آپ نے اپنی شاعری کی ابتدا تو غزلوں سے کی لیکن آپ کے کلام میں نظمیں ، غزلیں ، رباعیات بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ ایک طویل منظوم تمثیلی ڈرامہ بھی تحریر کیا ہے ، آپ شاعری کے ساتھ تھیٹر سے بھی وابستہ رہے ۔

آپ کا صرف ایک ہی مجموعہ کلام ’’ سورج کا شہر ‘‘ 1967ء میں شائع ہوا ، آپ 01/ فروری 2000ء کو دہلی میں انتقال کر گئے۔

تصویر / ریختہ


شہابؔ جعفری کا منتخب کلام