تعارف شاعر

poet

نہالؔ سیوہاروی

نہال سیوہاروی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر تھے۔

نہال سیوہاروی 27/ اگست 1901ء میں سیوہارہ بجنور ضلع اترپردیش ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے ، ان کا اصل نام منشی عبد الخالق تھا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ ان کے مجموعہ کلام گلبانگ آزادی (56 رباعیات) اور شباب و انقلاب (1927ء سے 1943ء تک کا کلام) کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکے ہیں۔

نہال سیوہاروی 29/ دسمبر 1951ء کو کراچی پاکستان میں وفات پاگئے۔

(آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا سے - تصویر / ریختہ)


نہالؔ سیوہاروی کا منتخب کلام