تعارف شاعر

poet

طفیل احمد جمالؔی

طفیل احمد جمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور صحافی ، شاعر ، مزاح نگار اور ادیب تھے ، انھوں نے انجام کراچی ، نگار کراچی ، مجید لاہوری کے جریدے نمکدان اور چین باتصویر (بیجنگ-China Pictorial) کی ادارت کے فرائض انجام دیے۔

طفیل احمد جمالی 1919ء کو بنارس ہندوستان میں پیدا ہوئے ، انھوں نے جامعہ الہٰ آباد سے بی اے کیا ، ابتدا میں انھوں نے دہلی کے مختلف اخبارات کے لیے جز وقتی کام کیا ، بعد ازاں منشور نامی اخبارسے وابستہ ہو گئے ، تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی ، یہاں روزنامہ جنگ سے وابستہ ہو گئے ، جب میاں افتخار الدین نے امروز کو کراچی سے چراغ حسن حسرت کی ادارت میں شائع کیا تو طفیل احمد نے امروز میں پہلا درویش کے نام سے فکاہیہ کالم لکھنا شروع کیا ، ان کے ملکی حالات و سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں پر ان کے فکاہیہ کالم بہت مشہور ہوئے ، اس کے علاوہ وہ نگار کراچی اور لیل و نہار کراچی سے وابستہ رہے ، اسی دوران انھوں نے انجام کراچی اور چین با تصویر (بیجنگ) کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے۔

طفیل احمد جمالی 12/ اگست 1974ء کو کراچی پاکستان میں انتقال کر گئے ، وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے- تصویر / اردو کلاسک


طفیل احمد جمالؔی کا منتخب کلام