تعارف شاعر

poet

اظہار اثؔر

اردو شاعر اظہار اثر کا اصل نام محمد اظہار الحسن اور اثر تخلص ہے اور آپ اظہار اثر کے قلمی نام سے مشہور و معروف ہیں۔

آپ کی پیدائش 15/ جون 1929ء کو قصبہ کرت پور ضلع بجنور اترپردیش میں ہوئی ، آپ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ، آپ اردو شاعری کے ساتھ ساتھ صحافت سے بھی وابستہ رہے ، آپ نے کئی ایک مشہور و معروف سائنسی ناول لکھ کر اردو میں سائنس فکشن کو مضبوطی عطا کی ، "بشارت" کے نام سے آپ کا ایک مجموعہ کلام بھی ہے ، آپ 15/ اپریل 2011ء کو انتقال کر گئے۔ تصویر / ریختہ


اظہار اثؔر کا منتخب کلام