تعارف شاعر

poet

تلوک چند محروؔم

تلوک چند محروم خود بھی اردو کے عظیم شاعر تھے اور ان کے فرزند پروفیسر جگن ناتھ آزاد بھی ایک مشہور شاعر کی حیثیت سے مقبول ہوئے۔

آپ کا اصل نام تلوک چند اور محرومؔ تخلص تھا ، وہ 01/ جولائی 1887ء کو میں تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی پاکستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ، آپ نے اردو ، عربی اور فارسی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد آپ نے بی اے اور فاصلاتی طور پر ایس اے وی تک کی تعلیم مکمل کی ، 1908ء میں مشن ہائی اسکول  ڈیرہ اسماعیل خان میں انگلش ٹیچر کے طور پر تقرر ہوا اور اس کے بعد 1933ء میں کنٹونمنٹ بورڈ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی مقرر ہوئے ، آزادی کے بعد ترک وطن کر کے دہلی چلے آئے اور یہاں کچھ دنوں نامہ تیج سے وابستہ رہے ، اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کیمپ کالج میں اردو فارسی کے لکچرر مقرر ہوگئے۔

آپ کو اردو اور فارسی دونوں زبانوں پر قدرت حاصل تھی ، اس کے علاوہ انگریزی زبان و ادب سے بھی شناسائی تھی ، 1929ء میں ان کا مجموعہ کلام "گنج معانی" کے نام سے شائع ہوا جب کہ ان کے دوسرے شعری مجموعے کا نام "شعلہ نوا" ہے، 06/ جنوری 1966ء کو دہلی میں آپ کا انتقال ہوا۔


تلوک چند محروؔم کا منتخب کلام