تعارف شاعر

poet

اسمٰعیؔل میرٹھی

جناب مولانا اسمٰعیل میرٹھی جدید اردو ادب کے نامور شاعر ، اردو نظم کو نیا رنگ و آہنگ دینے والے اور ادب اطفال کے سرکردہ قائد کے طور پر مشہور و معروف ہیں۔

جناب مولانا اسمٰعیل میرٹھی صاحب 12/ نومبر 1844ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا ، آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی جس میں آپ نے قرآن مجید اور فارسی کی تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد آپ نے جدید علوم جیسے تدریسی اہلیت (ٹیچر ٹریننگ کورس) ، زبان انگریزی ، علوم ہندسہ (انجینئرنگ) ، علم ہیئت اور سائنس میں بھی اکتساب فیض کیا ،  حصول علم سے فراغت کے بعد آپ نے پیشۂ تدریس اور محکمۂ تعلیم میں ملازمت کرتے ہوئے قوم و ملت کی بیش بہا خدمات انجام دیں۔

آپ کو شروع میں شاعری سے دلچسپی نہیں تھی لیکن معاصرین ادباء و شعراء خاص کر جناب قلقؔ میرٹھی کی صحبت نے انہیں شعر گوئی کی طرف مائل کیا ، پہلے پہل غزلیں کہیں اور پھر اس کے بعد اردو نظم کو ایک جدید ہیئت مل گئی ، اسی تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ آپ نے ادب اطفال کو اپنا خاص موضوع بنایا ، بچوں کے لئے نظمیں لکھیں اور ان کے لئے درسیات کی ایک اہم خدمات انجام دیں ، آپ اردو کے ان شاعروں میں سے ہیں جنھوں نے جدید اردو نظم میں اوّلین ہیئتی تجربات کئے اور معریٰ نظمیں لکھیں ، آپ کی نظموں کا اوّلین مجموعہ "ریزۂ جواہر" کے نام سے 1885ء میں طبع ہوا جس میں کئی نظمیں انگریزی نظموں کا ترجمہ ہیں ، اس کے علاوہ آپ نے ایک کتاب "تذکرہ غوثیہ" کے نام سے بھی لکھی ، آپ یکم نومبر 1917ء کو انتقال کر گئے۔


اسمٰعیؔل میرٹھی کا منتخب کلام