تعارف شاعر

poet

کیفؔ احمد صدیقی

ریاست اترپردیش کے سیتا پور سے تعلق رکھنے والے شاعر جناب کیف احمد صدیقی کا اصل نام احتشام علی صدیقی تھا ، آپ کیف احمد صدیقی کے قلمی نام سے مشہور و معروف ہوئے ، آپ کیفؔ تخلص رکھتے ہیں۔

آپ کی پیدائش 12/ جنوری 1943 بمقام سیتا پور اترپردیش میں ہوئی ، آپ نے ایم اے (اردو) اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی اور علی گڑھ سے ادیب کامل بھی مکمل کیا ،  آپ سیتا پور کے انٹر کالج میں پیشۂ تدریس سے وابستہ رہے ، آپ نے کم عمری سے ہی بچوں کے لئے نظمیں لکھنا شروع کردیں تھیں ، "گرد کا درد" ، "دلچسپ نظمیں" ، "سورج کی آنکھ" ، "سدا بہار نظمیں" ، "حساب لفظ لفظ کا" ، "اچھی نظمیں" اور "دینی نظمیں" آپ کی شعری تصانیف ہیں ، آپ 05/ جون 1986ء کو انتقال کر گئے۔


کیفؔ احمد صدیقی کا منتخب کلام