یہ چاند ستارے بھی دیتے ہیں خراج اُن کو

نعت| کیفؔ عظیم آبادی انتخاب| بزم سخن

یہ چاند ستارے بھی دیتے ہیں خراج اُن کو
بخشی ہے جنہیں تو نے خود اپنی شناسائی
تُو نازشِ دنیا ہے تُو سرورِ عقبیٰ ہے
تیرے ہی لئے ہے سب یہ انجمن آرائی
ائے کیفؔ خدا تجھ کو اس روضہ پہ پہنچا دے
کرتے ہیں جہاں آ کر جبریلؑ جبیں سائی
کوثر کے چھلکنے کی ائے کیفؔ صدا آئی
پھر تشنہ لبی میری لینے لگی انگڑائی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام