تعارف شاعر

poet

عزیزؔ بلگامی

ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے مشہور و معرودف اردو شاعر جناب عزیز بلگامی صاحب کا اصل نام عزیز الدین ہے ، آپ عزیزؔ تخلص کے ساتھ عزیز بلگامی کے قلمی نام سے معروف ہیں۔

آپ 1954ء کو ریاست کرناٹک کے شہر بلگام میں پیدا ہوئے ، آپ نے بی ایس سی ، ایم اے ، ایم فل کی تعلیم حاصل کی ، آپ اس وقت صحافی کی حیثیت سے "سیدھی بات چینل" اور مدیر ادبی پروگرام کی حیثیت سے "فکر و فن شعر سخن" سے وابستہ ہیں ، شاعری ، نثرنگاری و الکٹرانک صحافت آپ کے مشاغل ہیں اور آپ نے اس سے قبل اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے افسر ، زبیدہ پری یونیورسٹی کالج برائے خواتین شکاری پور کے پرنسپل کے طور پر اپنی خدمات انجام دی ہیں ،  غزل ، قطعہ ، نظم ، صنعتِ توشیح ، مضمون نگاری ، تنقید و تبصرہ نگاری ، سوانح نگاری وغیرہ آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں ، آپ کی کل 6/ مطبوعہ تصانیف ہیں جن میں "حرف و صوت" (شعری مجموعہ 1992ء) ، "سکون کے لمحوں کی تازگی" (شعری مجموعہ 2003ء) ، "زنجیرِ دست و پا" (نثری کتاب 2003ء) ، "دل کے دامن پر" (شعری مجموعہ 2015ء) ، "نقد و انتقاد" (تنقیدی مضامین کا مجموعہ 2017ء) ، "سوانح عبدالکریم پاریکھ: بحرِ کوثر کی ایک آبجو" (پاریکھ خاندان کی درخواست پر تدوین و ترتیب) ، "ذکر میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا" شامل ہیں ، آپ کو لیگل رائٹس کونسل رانچی جھارکھنڈ کا "مین آف لٹریچر اوارڈ" ، 2015ء کا "کرناٹک اُردو اکادمی ایوارڈ برائے شاعری" کے ساتھ دیگر اور خصوصی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے اور کرناٹک یونیورسٹی سے "عزیز الدین عزیز بلگامی کی حیات و خدمات" کے عنوان سے ریسرچ اسکالر ڈاکٹر فاطمہ داروغہ صاحبہ نے ڈاکٹریٹ کا 2023ء میں مقالہ مرتب کیا ہے ، آپ اس وقت ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں مقیم ہیں۔ (تصویر / بھٹکلیس ۔ کام)


عزیزؔ بلگامی کا منتخب کلام