تعارف شاعر

poet

اختؔر سعید خاں

آپ کا نام اختر سعید خان اور تخلص اخترؔ ہے ، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھتے تھے ، جناب حامد سعید خاں حامدؔ کے فرزند تھے ، آپ کی پیدائش 02/ اکتوبر 1923ء کو بھوپال ہی میں ہوئی۔

آپ کی ابتدائی تعلیم ریاست بھوپال میں ہوئی ، اس کے بعد آپ نے بی اے مکمل کیا اور مزید اعلی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرتے مکمل کی اور فراغت کے بعد وکالت کا پیشہ سے منسلک رہے۔

اختر سعید کو شاعری ورثے میں ملی تھی ، گھر کا موحول اس کے لئے سازگار تھا کہ نوعمری ہی سے اس کا آغاز کیا اور انہوں نے صنف غزل کو اپنا ذریعۂ اظہار بنایا ، " نگاہ " ، " طرز دوام " ، " سرخئ شام سفر " اور " نگہ واپسیں " بالترتیب آپ کے مجموعۂ کلام ہیں جبکہ " بیاں اور " مضامین کا مجموعہ ہے۔ ، آپ 10/ ستمبر 2006ء کو انتقال کر گئے۔

تصویر / ریختہ


اختؔر سعید خاں کا منتخب کلام