اردو فونٹس

Urdu Fonts Download

بزم سخن کی یہ ویب سائٹ(جمیل نوری نستعلیق) اردوفونٹ کے زریعہ ترتیب دی گئی ہے جب کہ اس کو" علوی نستعلیق ،نفیس ویب نقش اور اردو نقش ایشیا ٹائپ"میں بھی پڑھا جاسکتا ہے ۔

اگرآپ ذیل میں دائیں اور بائیں لکھی ہوئی عبارت اور شعر بالکل ایک جیسا پڑھ پا رہے ہیں تو آپ سے کمپوٹر پر جمیل نوری نستعلیق اردو فونٹ دستیاب ہے۔

جمیل نوری نستعلیق میں ایک شعر

اعلان کر رہے ہیں بڑی عاجزی سے ہم

ڈرتے نہیں خدا کے علاوہ کسی سے ہم

ہاں۔۔۔۔۔۔

           اگر آپ دائیں بائیں دونوں کو ایک جیسا نہیں پڑھ پا رہے ہیں تو پھر آپ کو اپنے کمپوٹر پر اردو فونٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ اردو ویب سائٹس کو اس کے پورے حسن وخوبصورتی اور پوری آرائش و زیبائش کے ساتھ پڑھ سکیں ۔

اردو فونٹس :۔

            اردو یونی کوڈ فونٹس میں آج کل مندرجہ ذیل فونٹ بڑی خوبصورتی سے اردو پڑھی لکھی جانے والی ویب سائٹ پر استعمال ہورہے ہیں جن کے ڈاؤن لوڈ کرنے سے آپ خود اپنے کمپوٹر پر اردو رسم الخط میں بہترین لکھائی بھی کرسکتے ہیں ، لہذا ان فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں ۔

              
            

          لنک کھلنے کے بعد آپ اپنے منتخب کردہ فونٹ کو کمپوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرلیں اور پھر ڈاؤن لوڈ شدہ فائل کو ان زپ (Unzip) کرتے ہوئے سیٹ اپ (Setup) فائل کو چلائیں ، لیجئے آپ کے کمپوٹر پر فونٹ انسٹال ہوکر کام کرنے شروع ہوگئے، الگ الگ دی ہوئی لنکس سے ڈاؤن لوڈ کرنے پر فونٹ ان زپ کرنے کے بعد فونٹ ایک فولڈر میں محفوظ ہوجائے گا جسے آپ کو اپنے کمپوٹر کے فونٹ فولڈر میں کاپی (Copy) کرنا ہوگا، اگر آپ خود بھی اپنے کمپوٹر پر اردو رسم الخط میں لکھنا چاہتے ہوں تو پھر آپ اردو کی بورڈ (Keyboard) بھی ڈاؤن لوڈ کریں جو کہ آپ کو گوگل سرچ سے بآسانی مہیا ہوگا، اردو فونیٹک (Phonetic) کی بورڈ ہمارے خیال میں آپ کے لئے بہتر کی بورڈ ہوسکتا ہے۔