تعارف شاعر

poet

عبد العلیم شاہینؔ

جناب عبد العلیم شاہین کا تعلق بھٹکل کے ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں پر ایک ساتھ تین افراد مشق سخن کرتے رہے ہیں ، ان کے برادر اکبر جناب کوثرؔ جعفری صاحب مرحوم بھی ایک نعت گو شاعر کے طور پر معروف تھے جب کہ آپ کے چھوٹے بھائی جناب صادق نوید بھی شاعری کرتے ہیں بلکہ ان تینوں بھائیوں کو یہ ادبی ذوق و شوق خاندانی طور پر وراثتاً ملا ہے ۔

آپ کی پیدائش 5/ جولائی 1946ء  کو ریاست کرناٹک کے شہر بھٹکل میں ہوئی ، آپ نے يس یس یل سی امتحان کے بعد جامعہ اردو علی گڑھ سے ’’ادیب ماہر‘‘ کا امتحان پاس کیا ، عمر عزیز کا زیادہ تر حصہ کاروبار کے سلسلے میں شہر بنگلور میں گزرا ، بچپن سے ہی شعر و ادب کی طرف طبیعت مائل رہی ، شعر و شاعری میں کس سے شرف تلمذ حاصل نہیں البتہ علیم بسمل حیدر آبادی کی سرپرستی میں ’’ادارہ ایوان ادب‘‘ کے ماہانہ مشاعروں میں پابندی سے شریک ہوتے رہے ، سچّی بات تو یہ ہے کہ شاہین صاحب شہرت و نام وری سے دور اور بہت دور صوفیانہ زندگی گزارنے کو پسند کرتے ہیں۔


عبد العلیم شاہینؔ کا منتخب کلام