تعارف شاعر

poet

فضاؔء فانیہ

ریاست اترپردیس کے مردم خیر اور ادب نواز شہر دیوبند سے تعلق رکھنے والی محترمہ فضاء فانیہ اردو شعر و سخن کی ایک نو آموز شاعرہ ہیں جنہوں نے گذشتہ دو سالوں سے اپنے اس ادبی سفر کو کامیابی سے جاری رکھا ہے۔

آپ کی پیدائش 10/ اگست 2002ء کی ہے اور آپ نے شہر دیوبند کے جامعہ امہات المومنات سے عالمیت اور اس کے ساتھ ساتھ مدرسہ ایجوکیشنل بورڈ کا میٹرک امتحان کامیابی سے مکمل کیا ہے ، محترمہ ما شاء اللہ اس وقت شعبۂ تدریس سے وابستہ ہو کر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔   


فضاؔء فانیہ کا منتخب کلام