تعارف شاعر

poet

محسؔن نقوی

اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جناب محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 05/ مئی 1947ء کو محلہ سادات ڈیرہ غازی خان پاکستان میں پیدا ہوئے، انہوں نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پاکستان سے اردو میں ایم اے کیا یہی وہ زمانہ تھا کہ ان کی شاعری کا آغاز ہوا۔

محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے، انہیں ان کی ادبی خدمات پر 1994ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔

15 جنوری 1996ء کو اردو کے اس ممتاز شاعر کا انتقال ہوا اور وہ ڈیرہ غازی خان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

ان کے شعری مجموعوں میں "بند قبا" ، "ردائے خواب" ، "برگ صحرا" ، "موج ادراک" ، "ریزہ حرف" ، "عذاب دید" ، "طلوع اشک" ، "رخت شب" ، "فرات فکر" ، "خیمہ جاں" اور "میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی" شامل ہے۔

تصویر / اردو ویب سائٹ


محسؔن نقوی کا منتخب کلام